مخالف جماعتیں الیکشن متنازعہ بنا نے کیلئے ای و ی ایم کی مخالفت کر رہی ہیں: شبلی فراز

مخالف جماعتیں الیکشن متنازعہ بنا نے کیلئے ای و ی ایم کی مخالفت کر رہی ہیں: ...

  

        فیصل آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے 23 مارچ کو سیاست چمکانا چاہتے ہیں جوکہ ہونے نہیں دیں گے، 23مارچ کا دن جشن کا دن ہے لوگ اکھٹے ہونگے تو احتجاج کرلیں گے۔مخالف جماعتیں الیکشن کو متنازعہ بنانے کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کر رہی ہیں ایسا ممکن نہیں کے آپ ووٹ کسی ایک کو ڈالیں اور وہ کسی اور کا نکلے ہم اپوزیشن کے تمام تحفظات دور کرنے کیلئے مل بیٹھنے کو تیار ہیں، قانون بن چکا ہے اب آئندہ الیکشن اس پر ہی ہونگے، یونیورسٹی میں آنے کا مقصد زراعت میں نئے پراجیکٹس پر کام کرنا ہے ہم جس قدر ہو سکا زرعی شعبہ میں بہتری کیلئے معاونت کریں گے، زرعی یو نیورسٹی میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہ فیصل آباد ہمارے ملک کا بہترین ٹیکسٹائل سیکٹر ہے، حکومت سے جس قدر ہوا زرعی شعبہ میں بہتری کیلئے معاونت کریں گے،زرعی یونیورسٹی کا ملک کی زراعت میں اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ای وی ایم مشین سے کیا تحفظات ہیں، اپوزیشن کو اب بھی ویلکم کرتے ہیں کہ وہ آئیں مشین کو سمجھے سوالات تجویز دے لیکن مخالفت برائے مخالفت نا کرے اب دور بدل رہا ہے ہم نے دیکھنا ہے کہ الیکشن کو کس طرح غیر متنازعہ بنانا ہے جو ہارنے والا ہار مانے اور جیتنے والا جیتے میں اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے ٹیکنیکل ایکسپٹرس کے ساتھ ہیں اور تسلی کرے کچھ جماعتوں اور لوگوں کا دارومدار ہی پرانے سسٹم پر ہے دنیا میں ہے تو ہمیں اس سے بہتر سسٹم بتادیں۔

شبلی فراز 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -