سانحہ سیالکوٹ، اسلامی نظریاتی  کونسل کی اپیکس باڈی کا خصوصی اجلاس 20دسمبر کوطلب 

   سانحہ سیالکوٹ، اسلامی نظریاتی  کونسل کی اپیکس باڈی کا خصوصی اجلاس 20دسمبر ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی)سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی اپیکس باڈی کا  خصوصی اجلاس 20دسمبر کوطلب کرلیا،سانحہ سیالکوٹ، اسباب وعوامل، ریاست اور عوام کی ذمہ داریاں اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رحجان و واقعات کے خاتمے کے لیے تجاویز  زیرِ بحث آئیں گی۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی اپیکس باڈی (Apex Body) کا  خصوصی اجلاس 20دسمبر کوطلب کرلیاجس میں "سانحہ سیالکوٹ، اسباب وعوامل، ریاست اور عوام کی ذمہ داریاں اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رحجان و واقعات کے خاتمے کے لیے تجاویز" یک نکاتی ایجنڈا زیرِ بحث آئے گا۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کے علاوہ ماہرین سماجیات، جرمیات، نفسیات، اور قانون کے علاوہ متعلقہ پولیس افسران  کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی،  اس اجلاس میں اس واقعہ کے اسباب و عوامل او رنتائج و عواقب کا وسیع تناظر میں جائزہ لیا جائے گا اور ایسی پالیسی و تجاویز  مرتب کی جائیں گی جن کے نتیجے میں معاشرے سے تشدد اور لا قانونیت کے رحجانات کے خاتمے میں مدد مل سکے۔(م۔ا)

 اپیکس باڈی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -