آگرہ،کشمیری طالبعلموں کے عدالتی ریمانڈ میں 20 دسمبر تک توسیع

  آگرہ،کشمیری طالبعلموں کے عدالتی ریمانڈ میں 20 دسمبر تک توسیع

  

آگرہ(آئی این پی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کی ایک عدالت نے تین کشمیری طالب علموں کے عدالتی ریمانڈ میں 20 دسمبر تک توسیع کر دی ہے جنہیں رواں سال اکتوبر میں ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پرجشن منانے اور پاکستان کے حق میں پوسٹس شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد گنائی کو جو آگرہ کے راجہ بلونت سنگھ انجینئرنگ کالج کے طالب علم ہیں، میچ کے ایک دن بعد 25 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

کشمیری طلبا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -