قائمہ کمیٹی کی بے جا سیاسی مداخلت کیخلاف اسلامی یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ کا  احتجاج

   قائمہ کمیٹی کی بے جا سیاسی مداخلت کیخلاف اسلامی یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ ...

  

 راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کی یونیورسٹی میں بے جا سیاسی مداخلت اور کمیٹی میں حامد حمید کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبات کیساتھ بداخلاقی کے الزام پرطلبہ اور ملازمین کا سخت ردعمل،یونیورسٹی ملازمین، طلبہ اور طالبات کی احتجاجی ریلی۔ریلی میں شریک طلبہ نے حامد حمید کے فوری استعفی کا مطالبہ کر دیا۔طلبہ نے بوائز ہاسٹل سے کشمیر ہائی وے تک ریلی نکالی۔ریلی میں طلبہ نے حامد حمید کے شرمناک بیان پر مذمت کا اظہار کیا۔احتجاجی ریلی میں طلبہ کی بڑی تعداد کیساتھ انتظامیہ اور اساتذہ بھی شریک ہوئے۔طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حامد حمید کے بیان پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا اور یہ واضح کر دیا کہ اگر حکومت تین دن تک حامد حمید کی پارلیمنٹ سے رکنیت معطل نہ کی تو یہ احتجاج پارلیمنٹ ہاؤس کا رخ بھی کر لے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -