پاکستانی آبدوز ہنگور کے ہاتھوں بھارتی جہاز ککری کی تباہی کی آج گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے 

پاکستانی آبدوز ہنگور کے ہاتھوں بھارتی جہاز ککری کی تباہی کی آج گولڈن جوبلی ...
پاکستانی آبدوز ہنگور کے ہاتھوں بھارتی جہاز ککری کی تباہی کی آج گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) 1971 کی جنگ میں پاکستانی آبدوز پی این ایس ہنگور کے ہاتھوں بھارتی جہاز ککری کی تباہی کو آج 50 سال مکمل ہو گئے ہیں ، پی این ایس ہنگور کی کاری ضرب آج بھی ازلی دشمن کا منہ چڑا رہی ہے ۔

پاکستانی آبدوز پی این ایس ہنگور نے 1971 کی جنگ میں بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی ، ہنگور نے اپنے پہلے حملے میں بھارتی جہاز ککری کو سمندر برد کر دیا  جبکہ دوسرے حملے میں بھارتی جنگی جہاز کرپان کو بھی مفلوج کر کے رکھ دیا ۔ 

پی این ایس ہنگور کے ہاتھوں بھارتی جہاز ککری کے 50 سال مکمل ہونے پر نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ واقعہ پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا بھی عملی نمونہ ہے ، یہ دن ہمیں ہنگور کے عملے کی بہادری ، استقامت ، جذبے کی یاد دلاتا ہے ، پٌیشہ وارانہ مہارت ، لگن کے ذریعے تمام مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں ،اپنی سرحدی سالمیت کو محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔

امیر البحر نے کہا کہ آبدوزوں کے حصول کا منصوبہ سر فہرست ہے ،  مستقبل میں 8 ہنگور کلاس آبدوزیں ہنگور کی میراث کو آگے لے کر چلیں گی، پانچویں ہنگور کلاس آبدوز کا نام تاریخی واقعے کی آبدوز ہنگور کے کمانڈرنگ آفیسر کے نام پر تسنیم رکھا جائے گا۔

نیول چیف نے کہا کہ ہنگور کے فلیٹ ، سب میرین سکواڈرن کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پاکستان نیوی مادر وطن کی حفاظت کیلئے  تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -