’’اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کی خبرمصدقہ نہیں ہے کیونکہ۔۔‘‘این سی او سی نے اہم بیان جاری کر دیا 

’’اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کی خبرمصدقہ نہیں ہے کیونکہ۔۔‘‘این سی او ...
’’اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کی خبرمصدقہ نہیں ہے کیونکہ۔۔‘‘این سی او سی نے اہم بیان جاری کر دیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ صحت سندھ نے کہاہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیاہے جبکہ دوسری جانب نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے اس کی تردید کر دی ہے اور کہاہے کہ یہ خبر مصدقہ نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں اومی کرون وائرس آنے کی خبر مصدقہ نہیں ہے ، کراچی کی مریضہ کو ابھی مشکوک مریض ہی کہا جا سکتا ہے ۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہناہے کہ کراچی کے نجی ہسپتال نے خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کر دی ہے ، خاتون بیرون ملک سے آئی تھیں، ان کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جارہی ہے اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش جاری ہے ۔خاتون کی عمر 65 سال ہے تاہم انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -