فواد چودھری کیخلاف نا اہلی کی درخواست دائر کرنیوالے کی عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف نا اہلی کیس میں درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ درخواست واپس کیوں لینا چاہتے ہیں ؟۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت سے کہاکہ اگر درخواست گزار درخواست واپس لینا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
عدالت کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا پر فیصلہ اگلی سماعت پر کیا جائے گا۔