سینیٹ کا ضمنی الیکشن ، شوکت ترین کے  کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

سینیٹ کا ضمنی الیکشن ، شوکت ترین کے  کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل ...
سینیٹ کا ضمنی الیکشن ، شوکت ترین کے  کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  سینیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے  کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

پشاور میں الیکشن ٹریبونل میں  شوکت ترین کے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، الیکشن ٹریبونل نے  فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ شوکت ترین وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالتے رہے  مگر عوام کا منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باعث ان کے عہدے کی زیادہ سے زیادہ مدت چھ ماہ تھی جس کے بعد وہ وزیر خزانہ نہ رہے ، وزیر اعظم نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے انہیں مشیر بنا لیا  جس کے بعد سے وہ مشیر خزانہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں ۔ 

بطور مشیر شوکت ترین کمیٹیوں کے اجلاس کی سربراہی نہیں کر سکتے ، شوکت ترین کو پارلیمنٹ میں نشست دینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نےاپنے سینیٹر ایوب آفریدی کو سینیٹ کی سیٹ سے مستعفی کرایا ہے ۔

مزید :

قومی -