مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹے میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے ، جانئے 

مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹے میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے ، ...
مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹے میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے ، جانئے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  مہلک کورونا وائرس نے مزید دس افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 803 ہو گئی ہے ۔  پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مہلک کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 350 کیسز سامنے آئے ہیں ،  سندھ میں اب تک چار لاکھ 77 ہزار 299 ،  پنجاب میں چار لاکھ  43 ہزار 682 جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  80  ہزار 514 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

بلوچستان میں 33 ہزار 519 ، گلگت بلتستان میں دس ہزار 422 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں ایک لاکھ آٹھ ہزار 22 جبکہ ریاست آزاد جموں وکشمیر میں 34 ہزار 595 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

پنجاب اموات کے اعتبار  سے سب سے بڑا صوبہ ہے ،  پنجاب میں کورونا کے باعث 13 ہزار  46 افراد جاں بحق ہوئے ، سندھ میں سات ہزار 630 ، کے پی میں پانچ ہزار 874 ،  بلوچستان میں 362 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 962 جبکہ گلگت بلتستان میں 186 افراد کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں ۔

ریاست آزاد جموں و کشمیر میں اب تک 743 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  جبکہ ملک بھر میں  771 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک دو کروڑ 23 لاکھ 85 ہزار 347 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 697 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔

مزید :

کورونا وائرس -