کراچی میں اومی کرون کا پہلا کیس؟ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط سامنے آ گیا، بڑا انکشاف 

کراچی میں اومی کرون کا پہلا کیس؟ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط سامنے آ گیا، بڑا ...
کراچی میں اومی کرون کا پہلا کیس؟ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط سامنے آ گیا، بڑا انکشاف 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اومی کرون کیسز سے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط سامنے آ گیاہے ،اومی کرون کا ایک اور تین مشتبہ کیسز کی ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

خط کے مطابق نجی ہسپتال میں کورونا کے چار کیسز سامنے آئے ، غیر ویکسی نیٹیڈ 65 سالہ خاتون میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے ،خاتو ن کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے اور بظاہر اومی کرون کی کوئی علامت بھی نہیں ہے ، خاتون کو آٹھ دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور و ہ اب گھر پر قرنطینہ ہیں، دومشتبہ کیسز ہسپتال میں اور ایک گھر پر قرنطینہ ہے ،61 سالہ شخص ویکسی نیٹیڈ ہے ، اومی کرون کا پہلا کیس 8 دسمبر کو شام 7 بجے سامنے آیا۔پرائیویسی کی یقین دہانی کے باوجود بھی پتہ فراہم نہیں کیا گیا ۔

دوسری جانب این سی او سی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان میں اومی کرون وائرس آنے کی خبر مصدقہ نہیں ہے ، کراچی کی مریضہ کو ابھی مشکوک مریض ہی کہا جا سکتا ہے ۔

مزید :

قومی -