سموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو اہم حکم دیدیا

سموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو اہم حکم دیدیا
سموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو اہم حکم دیدیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے بیرون ممالک سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دے دیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ممالک سے ماہرین کی خدمات لینے کی منظوری ہو چکی ہے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں کافی حد تک بہتری آچکی ہے ۔ 

عدالت نے درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکور ٹ نے سموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس میں حکم دیا تھا کہ موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ڈی آئی جی نے عدالت کو بتایا  تھا کہ ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا موٹروے پر داخلہ بند ہے ۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے تھے کہ ایم ٹیگ پر سختی سے عمل کروائیں ،ایم ٹیگ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

مزید :

قومی -ماحولیات -