قومی ٹیم بنگلہ دیش سے واپسی کیلئے روانہ لیکن ان کی آمد سے قبل دنیا کرکٹ کی بڑی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، بڑی خوشخبری

قومی ٹیم بنگلہ دیش سے واپسی کیلئے روانہ لیکن ان کی آمد سے قبل دنیا کرکٹ کی ...
قومی ٹیم بنگلہ دیش سے واپسی کیلئے روانہ لیکن ان کی آمد سے قبل دنیا کرکٹ کی بڑی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، بڑی خوشخبری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے، ویسٹ انڈیز کی  ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوینٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا ٹی ٹوینٹی 13 دسمبر،دوسرا 14 اور تیسرا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے 18 دسمبر، دوسرا 20 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتوحات سمیٹنے کے بعد ملک واپسی کیلئے روانہ ہو گئی ہے ۔

مزید :

کھیل -