وہ 2 موضوعات جن پر ایک عرصے بعد ملنے والے دوست سے بات نہیں کرنی چاہیے 

وہ 2 موضوعات جن پر ایک عرصے بعد ملنے والے دوست سے بات نہیں کرنی چاہیے 
وہ 2 موضوعات جن پر ایک عرصے بعد ملنے والے دوست سے بات نہیں کرنی چاہیے 
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

لاہور (ویب ڈیسک) کسی پرانے دوست سے عرصے بعد ملنا ایک خوشگور تجربہ ہوتا ہے لیکن دو موضوع ایسے ہیں جن پر بات کرنے سے یہ ملاقات شرمناک تجربے میں بھی بدل سکتی ہے، ان میں  آمدنی یا ذریعہ آمدنی اور  جسمانی ظاہری حالت کے بارے گفتگو شامل ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 2 موضوعات ایسے ہیں کہ اگر سامنے والا دوست زندگی کے آلام و مصائب میں گھرا ہوگا تو ایسا سوال اسے نفسیاتی طور پر انتہائی غیر محفوظ بنادے گا، اب یا تو وہ جھوٹ بولے گا لیکن پھر اندر اندر ہی شرمندہ اور احساس کمتری میں مبتلا رہے گا یا اگر سچ بتاتا ہے تو دوست کے ترس کھانے سے خود کو بچا نہیں پائے گا۔جسمانی ظاہری حالت سے متعلق بات نہ کرنے سے مراد اس کے وزن یا کوئی اور جسمانی عیب کو موضوع بحث بنانا ہے، اس سے بچا جائےجبکہ دوسرا حساس موضوع اس کی آمدنی یا ذریعہ آمدنی ہے۔ درحقیقت یہ سوال کسی دوست سے تو کیا کسی بھی شخص سے نہیں کرنا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -