اومی کرون سے متاثرہ خاتون کے بارے میں معلومات سامنے آ گئیں

اومی کرون سے متاثرہ خاتون کے بارے میں معلومات سامنے آ گئیں
اومی کرون سے متاثرہ خاتون کے بارے میں معلومات سامنے آ گئیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہےکہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے اور انہوں نے کورونا ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی۔

محکمہ صحت کےمطابق اومی کرون سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں جنہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے اور انہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی جب کہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون کے شبے میں خاتون سمیت 4 افرادکا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور  ان چاروں افراد کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، 2 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ایک مریض کے رزلٹ کا انتظار ہے۔محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ 2 افراد کو گھر بھیج دیا اور  2 مریض ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جب کہ ان چار افراد میں سے ایک شخص نے ویکسن کرائی ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -