بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بپن راوت سمیت 13 ہلاک، ایک شخص زندہ بچ گیا، یہ دراصل کون ہے؟ نام سامنے آگیا

بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بپن راوت سمیت 13 ہلاک، ایک شخص زندہ بچ ...
بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بپن راوت سمیت 13 ہلاک، ایک شخص زندہ بچ گیا، یہ دراصل کون ہے؟ نام سامنے آگیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں انڈین ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تاہم صرف ایک آفیسر زندہ بچے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں،  ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 میں سے صرف ایک آفیسر خوش قسمتی سے زندہ بچ پائے ہیں، گروپ کیپٹن ورون سنگھ اس وقت شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہیلی کاپٹر حادثے میں بری طرح جھلس گئے تھے انھیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔  ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -