آسٹریا میں کرسمس سے قبل مختلف صوبوں میں 13 دسمبر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

آسٹریا میں کرسمس سے قبل مختلف صوبوں میں 13 دسمبر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان
آسٹریا میں کرسمس سے قبل مختلف صوبوں میں 13 دسمبر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

  

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا میں کرسمس سے قبل مختلف صوبوں میں 13 دسمبر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 8 دسمبر بدھ کو چانسلری میں ہونے والی کورونا سے متعلق میٹنگ میں 13 دسمبر کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کی مشاورت کے بعد نو منتخب وزیراعظم کارل نہیمر نے اپنی کابینہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آسٹریا کے صوبہ برگن لینڈ، ٹائرول اور ورارلبرگ 13 دسمبر سوموار سے مکمل طور پر کھلیں گے البتہ لوئر آسٹریا سالزبرگ اور اسٹائرمارک میں ریسٹوران اور ہوٹل 17 دسمبر تک نہیں کھلیں گے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 13 دسمبر سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا مگر ریسٹوران 20 دسمبر تک بند رہیں گے، وفاقی حکومت کی طرف سے "کم سے کم معیارات" مقرر کیے گئے ہیں  البتہ حالات کے پیش نظر   ملک میں  سخت فیصلے بھی کئے  جا سکتے ہیں ۔ "کم سے کم معیارات" مملکت سے  لاک ڈاؤن کے خاتمے  کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں  ، جن شعبوں کو 13 دسمبر سے کھولا جائے گا ان میں  تجارت،جسمانی خدمات فراہم کرنے والے جیسے ہیئر ڈریسرز،فٹنس سنٹر، سیاحت، ثقافت، کھیل وغیرہ شامل ہیں ، ان شعبوں کو  ویکسین شدہ اور صحت یاب ہونے والے افراد کے لیے دوبارہ کھولنے کی اجازت ہے-

پریس کانفرنس میں کہا گی اکہ اگرچہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ ان علاقوں میں صرف  ٹو جی  ثبوت کے ساتھ داخل کیا جا سکتا ہے۔   وزیر صحت وولف گینگ مکسٹین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کوروناصورتحال بدستور تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور انتہائی نگہداشت والے وارڈوں میں ابھی بھی کورونا مریضوں کا رش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی ضابطوں کے مطابق ثقافتی ادارے ایک بار پھر ان ڈور  دو  ہزار افراد آؤٹ ڈور چار  ہزار افراد کا اجتماع کورونا حفاظتی انتظامات کے ساتھ کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہاں مختص نشستیں ہوں اور ایف ایف پی ٹو   ماسک بھی ضروری ہے ، مزید یہ کہ مقامی انتظامیہ سے اجازت لینا بھی شامل ہے۔غیر ویکسین والے لوگ لاک ڈاؤن میں رہیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -