ڈنمارک میں کوروناکے پھیلاؤ کے باعث سکول اور نائٹ کلب بند کر دیے گئے
کوپن ہیگن(حافظ محمد عمران) ڈنمارک میں کورونا وائرس زور پکڑنے لگانا ہے جس کے بعد ملک میں نئی پابندیاں لگنے کی وجہ سے اسکول اور نائٹ کلب بند رہیں گے۔
تفصِیلات کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کیسسز میں ریکارڈ تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ ڈنمارک میں سکول اور نائٹ کلب 15 دسمبر سے 4 جنوری تک بند رہیں گے۔
نیشنل بورڈ آف ہیلتھ ڈنمارک کے حکام نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرسمس ڈنر جیسے بڑے پروگراموں کو منسوخ کر دیں، ڈنمارک میں پچھلے ایک ہفتے میں 38 ہزار کورونا کے مثبت کیسسز کی تشحیص ہوئی ہے، جبکہ پچھلے دو مہینوں میں ہسپتال میں داخل ہونے والے کرونا مریضوں کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔