منی لانڈرنگ کیس، اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے 10 گھنٹے تک تفتیش کیے جانے کا انکشاف

منی لانڈرنگ کیس، اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے 10 گھنٹے تک تفتیش کیے جانے کا ...
منی لانڈرنگ کیس، اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے 10 گھنٹے تک تفتیش کیے جانے کا انکشاف

  

ممبئی (ویب ڈیسک) 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے لیے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 10 گھنٹے تفتیش کا سامنا کرنا پڑا،  اداکارہ  کی تفتیش انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ محکمہ نے کی، ملزمان میں کنمان سکیش چندراشیکھر اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین   کی صبح 11 بجے تفتیشی ادارے آمد ہوئی تھی اور ساڑھے 9 بجے انہیں ’چھٹی‘ ملی۔ اس سے قبل اداکارہ ادارے کی جانب سے پچھلی 3 پیشیوں کو بھی نظرانداز کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ 5 دسمبر کو  اداکارہ  کو ممبئی ائیرپورٹ پر روکا گیا تھا جب وہ دبئی جا رہی تھیں، محکمہ کا ماننا ہے کہ جیکلین فرنانڈز بھی ان افراد میں سے ہیں جنہوں نے اس منی لانڈرنگ سے نفع حاصل کیا ہے۔

مزید :

تفریح -