حکومتی اقدامات کے باوجود  لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار 

حکومتی اقدامات کے باوجود  لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار 
حکومتی اقدامات کے باوجود  لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور بدستور آلودہ شہروں کی فہرست میں دنیا بھر میں پہلے نمبر ہے ۔ آج لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 351 ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی ادارہ ماحولیات کے مطابق آج صبح  لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس( اے کیو آئی ) 425 تھا  جبکہ مجموعی طور پر اے کیو آئی 351 ریکارڈ کیا گیا ۔  محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق آج لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا ائیر کوالٹی انڈیکس 313، ٹاؤن ہال کا  252 ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے دیر شہروں میں فیصل آباد میں ٖضائی آلودگی کی شرح  273 ائیر کوالٹی انڈیکس جبکہ ملتان کی 207 ریکارڈ کی گئی ۔

واضح رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ میں آج سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے بیرون ممالک سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دے دیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ممالک سے ماہرین کی خدمات لینے کی منظوری ہو چکی ہے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں کافی حد تک بہتری آچکی ہے ۔ عدالت نے درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکور ٹ نے سموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس میں حکم دیا تھا کہ موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ڈی آئی جی نے عدالت کو بتایا  تھا کہ ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا موٹروے پر داخلہ بند ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -ماحولیات -