انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، سٹیل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، سٹیل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ ...
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، سٹیل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے جس نے پاکستانیوں کو مزید قرض میں مبتلا کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازسے اب تک ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد ڈالر 178.5 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 178 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

اس کے علاوہ سٹیل کی قیمت میں دو ہزار روپے فی ٹن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، سٹیل کی فی ٹن قیمت ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہو گئی ہے ،ر واں مالی سال سٹیل کی فی ٹن قیمت میں 45 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا۔رواں مالی سال سٹیل کی قیمت میں تیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، دو ماہ کے دوران سٹیل سکریپ کی عالمی منڈی میں قیمت تین فیصد بڑھی ہے ۔

مزید :

بزنس -