کترینہ کی شادی لیکن وکی کوشل کیساتھ ان کی پریم کہانی کہاں سے اور کب شروع ہوئی ؟

کترینہ کی شادی لیکن وکی کوشل کیساتھ ان کی پریم کہانی کہاں سے اور کب شروع ہوئی ...
کترینہ کی شادی لیکن وکی کوشل کیساتھ ان کی پریم کہانی کہاں سے اور کب شروع ہوئی ؟

  

ممبئی (ویب ڈیسک)  بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں ان دنوں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور   دونوں اداکاروں کے مداح یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کترینہ وکی کی لو سٹوری کا آغاز کب ہوا تھا۔

 اب بھارتی میڈیا نے  کترینہ اور وکی کی لو سٹوری کے آغاز سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق دونوں کی لو سٹوری کا آغاز 2018 میں کافی ود کرن شو میں ہوا۔

2018میں کترینہ نے کافی ود کرن میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ سکرین پر اچھی لگیں گی اور جب یہی بات کافی ود کرن میں وکی کوشل کو بتائی گئی تو وہ بھی سن کر انتہائی خوش دِکھے جس کے بعد  دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں میڈیا کی زینت بننے لگی ۔

 بعد ازاں 2019 میں وکی نے ایک سٹیج کے دوران کترینہ کو اپنی مزاحیہ باتوں میں پھنسا کر سر عام آئی لو یو بولنے پر بھی مجبور کردیا تھا۔

مزید :

تفریح -