والدہ کے ہمراہ عدالت آئی لڑکی 40 فٹ اونچے درخت پر چڑھ گئی ، دیکھنے والے بھی حیران پریشان

والدہ کے ہمراہ عدالت آئی لڑکی 40 فٹ اونچے درخت پر چڑھ گئی ، دیکھنے والے بھی ...
والدہ کے ہمراہ عدالت آئی لڑکی 40 فٹ اونچے درخت پر چڑھ گئی ، دیکھنے والے بھی حیران پریشان

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں والدہ کے ہمراہ کورٹ پہنچنے والی دوشیزہ احاطہ عدالت میں لگے 40 فٹ اونچے درخت پر چڑھ گئی، پوجا کماری کی اس حرکت پر اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی ذہنی مریضہ ہے جس کے باعث ایسی حرکتیں کرتی ہے، اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے دوشیزہ کو گھروالوں کے حوالے کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی کے بلاوجہ درخت پر چڑھنے کا عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست بہار کے گوپال گنج علاقے میں پیش آیا، جہاں گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والی ایک خاتون اپنی 19 سالہ بیٹی کے ہمراہ عدالت پہنچی، لڑکی کو 40 فٹ اونچے درخت پر چڑھا دیکھ کر لوگوں کو ہجوم درخت کے اطراف جمع ہوگیا اور لڑکی کو نیچے اتارنے کےلیے راضی کرتا رہا تاہم دو گھنٹے تک لڑکی نیچے آنے سے انکار کرتی رہی، باالاخر دو نوجوان آدھے گھنٹے کی مشقت کے بعد درخت پر چڑھے اور لڑکی کو درخت سے نیچے اتارا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کو بچانے والے نوجوانوں دیپک اور راج کمار کا کہنا تھا کہ جب لڑکی کو درخت سے نیچے اتارنے اوپر گئے تو لڑکی نے انہیں کاٹ کر زخمی بھی کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -