کراچی میں شیر فروشوں نے سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑا دیے ، دودھ من مانی قیمت پر فروخت کرنے لگے

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں شیر فروشوں نے سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑا دے ، شہر بھر میں دودھ کی فروخت من مانے ریٹ پر جاری ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں دودھ کی قیمت 120 روپے مقرر کی گئی تھی ،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمز سے دودھ 105 روپے اور تھوک میں 110 روپے فی لیٹر جبکہ ریٹیل میں 120 روپے بیچا جائے گ جبکہ نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن کے خلاف شہر بھر میں شیر فروش دودھ 140 روپے کلو میں بیچ رہے ہیں ۔