ابوظبی پولیس نے بیمار بچے کی خواہش پوری کردی

ابوظہبی (ویب ڈیسک) ابوظبی پولیس نے بیمار بچے کی ایک دن کے لیے پولیس چیف بننے کی خواہش پوری کردی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی پولیس نے بیمار بچے کو ایک دن کے لیے پولیس چیف بنایا اور اسے وردی پہنا کر استقبالیہ بھی دیا گیا، ورجنینا انٹرنیشنل پرائیویٹ سکول کے 9 سالہ طالب علم خلیفہ نے ابوظبی کے الرودہ پولیس سٹیشن میں اپنا خواب پورا کیا۔بچے کو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وردی دی گئی، بچے کو سٹیشن کا جدید کنٹرول سینٹرل بھی دکھایا گیا اور پولیس موبائل میں سوار ہونے کی اجازت بھی دی گئی۔
#أخبارنا |#شرطة_أبوظبي تسعد طفلاً من أصحاب الهمم
التفاصيل : https://t.co/Qn22TMuRN4#أخبار_شرطة_أبوظبي pic.twitter.com/SCFYeTm8m6
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) December 8, 2021
سٹیشن کے سربراہ کرنل ترش محمد الکعبی نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد بچے کو اپنا علاج جاری رکھنے اور امید پیدا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن اور معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر خلیفہ کی خواہش پوری ہونے پر خوش ہیں۔