کترینہ کیف کی شادی لیکن ہونیوالے دولہا وکی کوشل ماضی میں کس اداکارہ کیساتھ تعلق میں رہے؟

کترینہ کیف کی شادی لیکن ہونیوالے دولہا وکی کوشل ماضی میں کس اداکارہ کیساتھ ...
کترینہ کیف کی شادی لیکن ہونیوالے دولہا وکی کوشل ماضی میں کس اداکارہ کیساتھ تعلق میں رہے؟
سورس: Instagram/vickykaushal09

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی آج ہونے جارہی ہےلیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کترینہ کیف سے قبل وِکی کوشل ایک بھارتی اداکارہ کے ساتھ قریبی رشتے میں منسلک تھے اور میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ دونوں جلد شادی کرلیں گے تاہم معاملات آگےنہ بڑھ سکے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اداکارہ 'ہرلین سیٹھی' ہیں جو کہ وِکی کوشل کی گرل فرینڈ رہ چکی تھیں، دونوں اداکار سال 2019 میں خبروں کی سرخیوں میں رہے تاہم اُسی سال ان کا بریک اپ ہوگیا۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے بریک اپ کی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن عادت سے مجبور بھارتی میڈیا طرح طرح کے دعوے کرتا رہا تاہم وکی اور ہرلین کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مزید :

تفریح -