پاکستان آمد پر ویسٹ انڈیز کے بیٹر نے ٹویٹر پر شاندار پیغام جاری کر دیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز کی دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے جہاں ان کا پی سی بی حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بیٹر نکولس نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر زبردست پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ’’پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر خوش ہوں ‘‘۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوینٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جو کہ کراچی کے نیشنل سٹیٹڈیم میں کھیلی جائیں گی۔ پہلا ٹی ٹوینٹی 13 دسمبر کو شیڈول ہے ۔
قومی ٹیم دورہ بنگلہ دیش مکمل کرنے کے بعد واپسی کیلئے روانہ ہو چکی ہے جو کہ آج شام تک ملک واپس پہنچ جائے گی ۔
Happy to be in Pakistan for the first time ! pic.twitter.com/Avk6APbY6g
— NickyP (@nicholas_47) December 9, 2021