شاہد آفریدی اور جیمز ونس پی ایس ایل سیزن 7 میں کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

شاہد آفریدی اور جیمز ونس پی ایس ایل سیزن 7 میں کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے؟ بڑا ...
شاہد آفریدی اور جیمز ونس پی ایس ایل سیزن 7 میں کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بین الاقوامی شہرت یافتہ سٹار شاہد آفریدی اور جیمز ونس پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان سلطانز کی دونوں کھلاڑیوں کے حوالے سے ٹریڈنگ ہو گئی ہے اور اب ملتان کو کوئٹہ کی ڈرافٹ میں چند باریاں مل جائیں گی ۔پی ایس ایل 7 کا پلیئرز ڈرافٹ اتوار کو لاہور میں ہو گا،اس سے قبل فرنچائزز ٹریڈنگ اورریٹینشن پر کام کر رہی ہیں، شاہد آفریدی کے حوالے سے کافی عرصے سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور اب اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔

دفاعی چیمپئن ٹیم کے اونر عالمگیر ترین کی خواہش تھی کہ آفریدی اس سال بھی ٹیم میں برقرار رہیں، اسی کے ساتھ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر بھی چاہتے تھے کہ آل راؤنڈر کیریئر کی آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ کی شرٹ زیب تن کریں، آفریدی کے دونوں ہی سے اچھے تعلقات ہیں،فرنچائزز کی باہمی بات چیت میں ٹریڈنگ پر اتفاق ہوگیا۔

یاد رہے کہ 41 سالہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7 کے بعد ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید :

کھیل -