گرین لائن منصوبے کا کریڈٹ لینے مسلم لیگ ن بھی میدان میں اتر آئی

گرین لائن منصوبے کا کریڈٹ لینے مسلم لیگ ن بھی میدان میں اتر آئی
گرین لائن منصوبے کا کریڈٹ لینے مسلم لیگ ن بھی میدان میں اتر آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان  آن لائن )کراچی میں گرین لائن منصوبے پر کام مکمل ہو چکا ہے جس کا افتتاح کل وزیر اعظم کریں گے لیکن حکومتی وزرا کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن بھی منصوبے کا کریڈٹ لینے کیلئے میدان میں آگئی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نےکہا کہ گرین لائن کراچی منصوبے پر 90 فیصد کام ہماری حکومت نے کیا ،  ا90فیصد کام2018سے قبل مکمل ہو چکا تھا،موجودہ حکومت نے اس منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا، ہم  نے یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لیےبنایا،منصوبے سے روزانہ لاکھوں لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 90 فیصد منصوبہ پہلے سے مکمل تھا مگر اس کے باوجود  سوا تین سال کی تاخیرکے بعد مکمل کیا گیا،موجودہ حکومت مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو شرم آنی چاہئے جو نہتے سیاسی کارکنوں پر ظلم کرتے ہیں،سیکیورٹی اہلکاروں نے وفاقی حکومت کی ایما پر کارکنوں اور صحافیوں پر تشدد کیا،میں نے پہلے بھی گولیاں کھائی ہیں ،آج کراچی والوں کے لیے لاٹھیاں کھائیں اس پر مجھے فخر ہے ۔

مزید :

قومی -