احسن اقبال کی گرین لائن منصوبے کے افتتاح کی کوشش ، سکیورٹی اہلکاروں کا ڈنڈ الگنے سے ہاتھ زخمی 

احسن اقبال کی گرین لائن منصوبے کے افتتاح کی کوشش ، سکیورٹی اہلکاروں کا ڈنڈ ...
احسن اقبال کی گرین لائن منصوبے کے افتتاح کی کوشش ، سکیورٹی اہلکاروں کا ڈنڈ الگنے سے ہاتھ زخمی 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت کی جانب سے اہلیان کراچی کیلئے گرین لائن منصوبہ مکمل کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح کل وزیر اعظم عمران خان کریں گے مگر احسن اقبال نے ایک روز قبل ہی افتتاح کی کوشش کی جس پر سکیورٹی اہلکار کا ڈنڈ الگنے سے ہاتھ زخمی کروا  بیٹھے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اپنے کارکنوں کے ہمراہ ناظم آباد میں گرین بس منصوبے کے علامتی افتتاح کیلئے جمع ہوئے ، احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن  منصوبے کا 90 فیصد کام مکمل کرا کر گئی تھی یہ منصوبہ نواز شریف کا کراچی والوں کیلئے تحفہ ہے اور ہم اس کا افتتاح کرنے آئے ہیں ۔

 ن لیگی رہنماوں کی جانب س منصوبے کے علامتی افتتاح کی تقریب میں بد نظمی پھیل گئی ، ن لیگی ورکرز نے گرین لائن کے پیڈسٹرین کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس پر رینجرز اہلکاروں نے لیگی ارکان کو لائن کے پل پر جانے سے روک دیا ، اس دوران دونوں جانب سے طاقت کا استعمال بھی دیکھا گیا۔

احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ ہاتھ پر ڈنڈا لگنے سے ان کا ہاتھ زخمی ہو گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -