چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ویمن اور جونیئر ٹیموں کو خوشخبری سنا دی 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ویمن اور جونیئر ٹیموں کو خوشخبری سنا دی 
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ویمن اور جونیئر ٹیموں کو خوشخبری سنا دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ویمن اور جونیئر ٹیموں کے لیے کنٹریکٹ کا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نجی سکول کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے آپ کو بتائیں گے کہ مزید کیا کرنے جا رہے ہیں۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں بیلنس ہونا بہت ضروری ہے، سکولوں سے کہوں گا اپنی ویمن اور جونیئر ٹیمیں بنائیں، پی سی بی جونیئر کنٹریکٹ آ رہا ہے، انڈر11، انڈر 16 اور انڈر19 کے بچوں کو کنٹریکٹ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیلی، کرکٹ ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے۔ 

مزید :

کھیل -