کلبھوشن کو وکیل فراہم کرنے کی حکومتی  درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اٹارنی جنرل سے دلائل طلب 

کلبھوشن کو وکیل فراہم کرنے کی حکومتی  درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق ...
کلبھوشن کو وکیل فراہم کرنے کی حکومتی  درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اٹارنی جنرل سے دلائل طلب 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو  کو وکیل فراہم کرنے کی حکومت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اٹارنی جنرل سے دلائل طلب کر لئے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کلبھوشن یادو کو وکیل فراہم کرنے کی حکومت کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی  میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ  کیا اس معاملے پر کوئی قانون سازی ہوئی ہے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایک ایکٹ پاس ہوا ہے مگر اٹارنی جنرل مصروف ہیں لہذا سماعت ملتوی کر دی جائے ۔

عدالت نے  استدعا منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -