سرد اور برف والے علاقوں میں گاڑی چلانے والوں کیلئے مفید مشورے

سرد اور برف والے علاقوں میں گاڑی چلانے والوں کیلئے مفید مشورے
سرد اور برف والے علاقوں میں گاڑی چلانے والوں کیلئے مفید مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما اپنے جوبن کو پہنچ رہا ہے اور جن علاقوں میں سردی زیادہ پڑتی ہے اور برف ہوتی ہے وہاں ڈرائیونگ کرنا دگرگوں ہو چلا ہے۔ ایسے علاقوں میں سردی کے موسم میں حادثات کی شرح بہت بڑھ جاتی ہے تاہم اب ایک برطانوی ڈرائیورنگ ایکسپرٹ نے تین ایسے مشورے دے دیئے ہیں جن پر عمل کرکے زیادہ سردی والے علاقوں کے ڈرائیور حادثے سے حتی الامکان محفوظ رہ سکتے ہیں۔
دی سن کے مطابق جیک کوسینس نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ جن علاقوں میں زیادہ سردی پڑتی ہے وہاں روڈز پر پھسلن بہت ہو جاتی ہے۔ چنانچہ ایسے علاقوں میں ڈرائیورنگ کرتے ہوئے تین احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کرنی چاہئیں۔
 ایک گاڑی کی رفتار کم سے کم رکھنی چاہیے، دوسرے اگلی گاڑی سے کافی زیادہ فاصلہ رکھنا چاہیے اور تیسرے سڑک پر ایسی علاقے میں بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے جہاں سورج بہت کم نکلتا ہے۔ ایسے علاقے میں سڑک پر برف کی باریک تہہ جم جاتی ہے جو نظر نہیں آتی مگر گاڑی کے پھسلنے کا سبب بن سکتی ہے۔ 
یہاں رفتار اگر تھوڑی سی بھی زیادہ ہو تو حادثے کا سبب بن سکتی ہے، چنانچہ ایسے علاقوں میں خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -