ڈیٹنگ ایپ پر ملاقات کے بعد لڑکی ملنے کیلئے مرد کے فلیٹ پر پہنچ گئی لیکن پھر ایسا انکشاف کہ زندگی کاسب سے بڑا سبق مل گیا

ڈیٹنگ ایپ پر ملاقات کے بعد لڑکی ملنے کیلئے مرد کے فلیٹ پر پہنچ گئی لیکن پھر ...
ڈیٹنگ ایپ پر ملاقات کے بعد لڑکی ملنے کیلئے مرد کے فلیٹ پر پہنچ گئی لیکن پھر ایسا انکشاف کہ زندگی کاسب سے بڑا سبق مل گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی لڑکی نے اپنی زندگی کی بدترین ’ڈیٹ‘ کے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کچھ ایسا انکشاف کیا ہے کہ لوگ حیران رہ گئے۔ دی سن کے مطابق یہ لڑکی، جو عمر کی 20کی دہائی میں ہے، نے اس ویڈیو میں بتایا ہے کہ چند سال قبل اس کی ایک شخص کے ساتھ ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے ملاقات ہوئی اور دونوں ایک ریستوران میں ملے۔ وہ شخص فون پر بات کرتے ہوئے تو بہت معقول لگ رہا تھا لیکن یہاں وہ کچھ عجیب و غریب حرکات کر رہا تھا اور بہت عجلت میں لگ رہا تھا۔

لڑکی بتاتی ہے کہ ”اس شخص نے جلدی جلدی ڈنر ختم کیا اور مجھے بھی جلدی کرنے کو کہا۔ میں نے اسے کہا کہ میں خود اپنے گھر چلی جاﺅں گی تاہم اس نے مجھے اپنے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ پر چلنے کو کہا۔ اپارٹمنٹ پہنچ کر بھی وہ شخص ویسے ہی جلدی میں لگ رہا تھا۔ اس کا رویہ بہت عجیب تھا۔ وہ مجھ سے بات بھی نہیں کر رہا تھا مگر اس کے باوجود میرے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنا چاہتا تھا۔ میں نے اس پر واضح کر دیا کہ ہم لوگ اب سوئیں گے یا پھر مجھے میرے گھر چھوڑ آﺅ۔ یہ کہہ کر میں اس کے بیڈ پر سو گئی۔ آدھی رات کو میں اٹھی تو وہ غائب تھا۔ “

لڑکی نے مزید بتایا کہ ”میں نے اسے فون پر میسج کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ اس نے میرا فون نمبر ہی بلاک کر دیا تھا۔ وہ میرے لیے ایک خط چھوڑ گیا تھا جو سائیڈٹیبل پر پڑا تھا۔ اس میں اس نے لکھا تھا کہ وہ شادی شدہ ہے اور دوسرے شہر میں اس کی بیوی بچے کو جنم دے رہے ہیں۔ چنانچہ وہ اپنی بیوی کے پاس ہسپتال جا رہا ہے۔ یہ خط پڑھ کر مجھے اس کے روئیے کی سمجھ بھی آ گئی۔ اس کے بعد سے میں جب بھی کسی نئے شخص کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کرتی ہوں تو پہلے اس سے بات کرتی ہوں کہ وہ شادی شدہ تو نہیں ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -