عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا لیکن پاکستان میں آج کیا قیمت رہی ؟
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود ملک بھر میں سونے کی قیمت سستی نہ ہو پائی ۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر ایک لاکھ 6 ہزار 567 روپے ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1783 ڈالر فی اونس ہے جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر چند دنوں میں متوقع ہے۔