وزیراعظم کی گمشدہ صحافی مدثر نارو کے اہل خانہ سے ملاقات ، کیا بات چیت ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم کی گمشدہ صحافی مدثر نارو کے اہل خانہ سے ملاقات ، کیا بات چیت ہوئی ؟ ...
وزیراعظم کی گمشدہ صحافی مدثر نارو کے اہل خانہ سے ملاقات ، کیا بات چیت ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کچھ عرصہ قبل پراسرارطور پر غائب ہونے والے صحافی مدثر نارو کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کو مدثر نارو کے اہل خانہ سے ملنے کا حکم دیا تھا۔ملاقات میں مدثر نارو کے ماں ،باپ اور بیٹے سمیت وفاقی وزیر شیریں مزاری اور دیگر افراد موجود تھے۔وزیراعظم نے مدثر نارو کے اہلخانہ کو مدثر کی بازیابی کے حوالے سے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ مدثر نارو چند سال قبل شمالی علاقہ جات سے غائب ہوگئے تھے اور اب تک ان  کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے۔

مزید :

قومی -