پی ایس ایل کے کئی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیمیں تبدیل کرلیں،کون کس ٹیم میں گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کیلئے میں کئی قومی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیمیں تبدیل کی ہیں۔
سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بجائے اس سال اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہونگے جبکہ گزشتہ چند سالوں سے اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اس سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے انگلش بلے باز جیمز وینس بھی اس سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہونگے۔
Iftikhar Ahmed has joined Quetta after being part of Islamabad United for the 2021 season. He has swapped teams with Azam Khan, who has moved to Islamabad United from Quetta Gladiators #PSL7 #Cricket
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) December 9, 2021