نیپرا نے بجلی ایک دو روپے  نہیں بلکہ کتنی مہنگی کردی؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں

نیپرا نے بجلی ایک دو روپے  نہیں بلکہ کتنی مہنگی کردی؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش ...
نیپرا نے بجلی ایک دو روپے  نہیں بلکہ کتنی مہنگی کردی؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی چار روپے 74 پیسے مہنگی کردی ۔

نیپرا کی جانب سے بجلی چار روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔  بجلی کی قیمت اکتوبر کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  بڑھائی گئی ہے۔فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، اس اضافے سے صارفین پر 60 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ صارفین سے یہ اضافی قیمت دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  (سی پی پی اے) نے بجلی  مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سی پی پی اے نے جتنی درخواست کی نیپرا نے اتنا ہی اضافہ کردیا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -بزنس -