عوام کے لیے خوشخبری ، نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس کا شرح منافع بڑھ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 2.40 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 2.04 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کا شرح منافع بڑھا کر 10.80 فیصد کردیا گیا ہے۔ڈیفنس سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 1.61 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ ڈیفنس سرٹیفکیٹس کے شرح منافع کو بڑھا کر 10.98 فیصد کردیا گیا ہے۔سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں 2.40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کا شرح منافع بھی 10.60 فیصد ہو گیا ہے۔