بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی یا نہیں؟ الیکشن ...
بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان مشینوں کا استعمال صرف میئر کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں ہوگا۔ووٹنگ مشینز کی فراہمی کے لیے الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مئیر کےانتخاب کے لئے 800 پولنگ سٹیشنز کے تمام پولنگ بوتھ پر الگ الگ ای وی ایم استعمال کی جائے گی۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن کو 3100 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہیں جب کہ 800 مشینوں کو بیک اپ کے لئے رکھا جائے گا۔

مزید :

قومی -