ایک اور پاکستانی کھلاڑی نے بگ بیش لیگ جوائن کرلی

ایک اور پاکستانی کھلاڑی نے بگ بیش لیگ جوائن کرلی
ایک اور پاکستانی کھلاڑی نے بگ بیش لیگ جوائن کرلی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر احمد دانیال نے بگ بیش لیگ جوائن کرلی ہے۔

پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل ) میں لاہور قلندرز  کی نمائندگی کرنے والے  احمد دانیال کا میلبورن سٹارز سے معاہدہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے لاہور قلندرز کے حارث رؤف دلبر حسین اور سیدو فریدون کے بھی میلبرن سٹارز سے معاہدے ہو چکے ہیں۔ احمد دانیال لاہور قلندرز پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے سامنے آئے۔میلبورن اسٹارز کے جی ایم بلیر کے مطابق احمد دانیال آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں اور 72 گھنٹوں کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید :

کھیل -