بھارتی کسانوں نے ایک سال  سے جاری دھرنا ختم کردیا

بھارتی کسانوں نے ایک سال  سے جاری دھرنا ختم کردیا
بھارتی کسانوں نے ایک سال  سے جاری دھرنا ختم کردیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کسانوں نے ایک سال سے جاری دھرنے اور مظاہرے کو ختم کردیا ہے۔

 بھارتی کسانوں نے  حکومت کی کسان مخالف  پالیسیوں سے ناراض ہوکر ایک سال قبل دھرنا دیا تھا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے احتجاجی کسانوں کے مطالبات کی تحریری منظوری کے بعد کسانوں نے ایک سال سے جاری احتجاج ختم کردیا ہے۔ نئی دہلی کی سرحد پرعارضی رہائش گاہوں میں مقیم ہزاروں کسانوں کی گھروں کوواپسی شروع ہوگئی ہے۔کسانوں نے گزشتہ سال نومبرمیں مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کا آغازکیا تھا۔ احتجاج کے دوران کسانوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -