کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی چھپ کر بنائی گئی تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تقریبات بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع مدھوپور سوائی کے سکس سینسز فورٹ میں جاری ہیں جہاں عروسی لباس پہنے دولہا اور دلہن نے پہلی جھلک دکھا دی۔بھارتی میڈیا کی طرف سے جاری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے سکس سینسز فورٹ کی گیلری میں جا رہے ہیں۔کترینہ کیف نے ریڈ جبکہ وکی کوشل نے سلیٹی رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔
HAPPY TO SEE HER SMILING FACE ????❤️#KatrinaVickyKiShaadi #KatrinaKaif pic.twitter.com/XI25Wp8ijZ
— ???????????????????????????? ????️ (@MojumdarMonisha) December 9, 2021
اداکار جوڑے کی شادی میں فلم ساز کبیر خان، گلوکار شنکر مدھاون، اداکار رنویر سنگھ، اداکارہ ملائیکا اروڑا، روینہ ٹنڈن اور نیہا دھوپیا سمیت کئی دیگر شوبز شخصیات شامل ہیں۔بھارتی میڈ یا کے مطابق وکی کوشل کی سہرا بندی کی تقریب ہوئی ، پھر ہوٹل کے اندر سے گھوڑے پر سوار ہو کر بارات لے نکلے، جوڑے کے لیے منڈپ کو خاص شیشے سے تیار کیا گیا۔گزشتہ رات کترینہ کیف کی مایوں اور مہندی کی تقریب بھی ہوئی تھی جس میں دونوں خاندانوں کے قریب رشتے دار اور بالی وڈ کے کئی فنکار شریک ہوئے تھے۔دونوں اداکاروں کا استقبالیہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔
They are married ????❤
I realised that Will miss this fort too????... it witnessed everything.. and we witnessed it from the outside????#KatrinaKaif#KatrinaVickyKiShaadi#katrinakaifwedding #KatrinaVickywedding #vickatwedding #vickykatrina#VickyKatrinaWedding pic.twitter.com/anScmtfM61
— #LADKIWAALE ???? (@i_akks) December 9, 2021
I am crying like crazy,
I left my work meeting,
I am in a puddle of tears of happiness????
Katrina, my love you deserve all the happiness ❤#KatrinaKaif#KatrinaVickyKiShaadi#katrinakaifwedding #KatrinaVickywedding #vickatwedding #vickykatrina#VickyKatrinaWedding pic.twitter.com/9c2jkzhZWA
— #LADKIWAALE ???? (@i_akks) December 9, 2021