پاکستان بمقابلہ  ویسٹ انڈیز، ٹی 20اور ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آگیا

پاکستان بمقابلہ  ویسٹ انڈیز، ٹی 20اور ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آگیا
پاکستان بمقابلہ  ویسٹ انڈیز، ٹی 20اور ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کےد رمیان پہلا ٹی 20 میچ 13 دسمبر، دوسرا میچ 14 دسمبر اور تیسرا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔تینوں ٹی 20 میچ شام 6 بجے شروع ہواکر یں گے۔دونوں ٹیموں کےد رمیان کھیلے جانے والے تینوں ون ڈے میچز بھی ڈی اینڈ نائٹ ہونگے۔ پہلا ون ڈے میچ 18 دسمبر ،دوسرا 20 دسمبر اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج پاکستان پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم بھی رات گئے بنگلہ دیش  سے وطن واپس پہنچے گی۔ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کراچی میں ہی کھیل جائے گی۔

مزید :

کھیل -