ایمازون کو اربوں روپے کا جرمانہ

ایمازون کو اربوں روپے کا جرمانہ
ایمازون کو اربوں روپے کا جرمانہ

  

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک اٹلی میں آن لائن خریداری کے سب سے بڑے ادارے ایمازون کو اربوں روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

اٹلی کی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی کے مطابق ایمازون  نے اٹلی میں اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ذاتی لاجسٹک کے حق میں کام کرکے خود کو زیادہ مضبوط بنایا اور  ای کامرس کے شعبے میں اپنے حریفوں کو سخت نقصان پہنچایا جس پر اسے 1.3 ارب ڈالر (230 ارب روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اٹلی کے مسابقتی کمیشن نے اس سے دو ہفتے قبل بھی ایمازون کو 68.7 ملین یورو (13 ارب 72 کروڑ روپے) کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -