احسن اقبال اور لیگی کارکنوں کا رینجرز سے تصادم، شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا

احسن اقبال اور لیگی کارکنوں کا رینجرز سے تصادم، شہباز شریف کا اہم بیان سامنے ...
احسن اقبال اور لیگی کارکنوں کا رینجرز سے تصادم، شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کراچی میں احسن اقبال اور پارٹی کارکنوں کے رینجرز سے تصادم کو تشدد کا واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذ مت کی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ  ‎عمران نیازی کے حکم پر کراچی میں رینجرز کے ذریعے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ ‎کراچی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پُرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج، تشدد اور بدسلوکی قابلِ مذمت اورانتہائی افسوسناک ہے،اس پر شدید احتجاج کریں گے۔شہبازشریف نے ‎واقعے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانے اور ذمے داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ آج کراچی میں مسلم لیگ ن نے گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کیا ۔ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کی قیادت میں پارٹی رہنما اور کارکن ناظم آباد میں تقریب کے لیے جمع ہوئے تو رینجرز نے لیگی ارکان کو گرین لائن کے پیڈسٹرین پُل پر جانے سے روک دیا جس کی وجہ سے تقریب میں بے نظمی ہوئی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا ڈنڈا لگنے سے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ۔

مزید :

قومی -