سیالکوٹ واقعہ، ملزمان کے فرانزک ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی

سیالکوٹ واقعہ، ملزمان کے فرانزک ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی
 سیالکوٹ واقعہ، ملزمان کے فرانزک ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل ہوئے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے کیس کے مرکزی کرداروں کا فرانزک ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیسٹ میں گرفتار 140 ملزمان میں سے 34 کا کردار مرکزی نکلا۔ ملزمان کو تفتیش کے لیے لاہور فرانزک سائنس لیبارٹری میں پیش کیا گیا جہاں ان کا فرانزک ٹیسٹ کیا گیا۔ ملزمان کا ڈی این اے، فنگر پرنٹس اور فوٹوکرومیٹک ٹیسٹ کیا گیا۔ پریانتھا کمارا قتل کیس میں  ملوث ملزمان سے تفتیش بھی جاری ہے۔

پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پریانتھا کا ساتھی وحید اسے  تیسری منزل پر اس کے دفتر اور پھر چھت پر لے گیا، پریانتھا سے اپنی طرف کا دروازہ لاک کرنے کا کہہ کر وحید نیچے آگیا، بدقسمتی سے چھت کی طرف دروازے کی کنڈی نہیں تھی۔جس کے باعث ملزمان باآسانی چھت پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔پولیس نے سانحہ میں کسی بھی قسم کا کردار ثابت نہ ہونے پر 46 ملزمان کو رہا بھی کردیاہے۔

مزید :

قومی -