بجلی کی قیمت میں اضافے پر بلاول بھٹو کا شدید رد عمل

بجلی کی قیمت میں اضافے پر بلاول بھٹو کا شدید رد عمل
بجلی کی قیمت میں اضافے پر بلاول بھٹو کا شدید رد عمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کی قمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے،بجلی مہنگی کر کے عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کےعوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا ہے۔چیئرمین پی پی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کل مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کے احتجاج کا تسلسل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

مزید :

قومی -