وزیر مملکت فرخ حبیب نےنوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر مملکت فرخ حبیب نےنوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
وزیر مملکت فرخ حبیب نےنوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
سورس: File Photo

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ اس ملک کے نوجوانوں کو آگے لے کر آئیں، پاکستان کی 60 فیصد آبادی کو مرکزی دھارے کا حصہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہی نوجوان ملک کا مثبت چہرہ سامنے لائیں گے، کامیاب نوجوان پروگرام کے انعقاد پر پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کے ہمراہ جناح سٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ تاریخ کے سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد پر کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،کامیاب جوان پروگرام 25 ہزار نوجوان کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے اور کامیاب سپورٹس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے،نوجوان کامیاب ہوگا تو پاکستان کامیاب ہو گا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے قومی سطح پر پالیسی بنا رہے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں میں سپورٹس کا جذبہ دیدنی ہے،امید ہے کہ یہی نوجوان کل کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیر اعظم عمران خان کا فوکس ہے کہ ملکی سطحی پر سپورٹس کو مزید نظر انداز نہ ہونے دیں، نوجوانوں کا مستقبل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید :

قومی -