میں نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کپتان کو با اختیار بنا یا : رمیز راجہ

میں نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کپتان کو با اختیار بنا یا : رمیز راجہ
میں نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کپتان کو با اختیار بنا یا : رمیز راجہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کپتان کو بااختیار بنایا ہے، باندھ کر نہیں رکھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کپتان کو اس کی مرضی کے فیصلے کرنے دیئے صرف یہی کہا کہ فائٹ کرنی ہے۔ہم پاکستان کرکٹ کو اوپر لے کر جانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تھا، بنگلہ دیش نے حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیم کو ہرایا تھا۔

پی ایس ایل سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کو میگا ایونٹ بنانا چاہتے ہیں، پی ایس ایل 7 میں فین زون بنائیں گے، سٹیڈیم کے باہر بنائے جانیوالے فین زون سے ایک کمنٹریٹر بھی تلاش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معیاری پچز پاکستان میں بنوائیں، جس کے لیے ایک کمپنی سے بات چیت چل رہی ہے۔

مزید :

کھیل -