بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ کشمیری اپنی عزت اور حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرتے، سردار تنویر الیاس

بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ ...
بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ کشمیری اپنی عزت اور حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرتے، سردار تنویر الیاس

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کی کامیابی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن کی غیور قوم نے ووٹ کی طاقت سے شہباز حکومت اور اتحادیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیری اپنی عزت اور حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرتے،‏چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق 32 سال بعد آزاد کشمیر میں اقتدار کی  منتقلی ہماری تاریخی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میرپور ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ اختتام کو پہنچا۔ پرامن، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا وعدہ نبھا دیا۔ پرامن الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے پر پولیس، انتظامیہ اور پولنگ عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،بلدیاتی الیکشن کےکامیاب انعقاد میں ذمہ داری کاثبوت دینےپر میرپور ڈویژن کے عوام کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جبکہ کامیاب امیدواروں کو دلی مبارکبادپیش کرتاہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنےعلاقےکےمسائل اجاگر کرنےاوران کو حل کرنےمیں اپناکرداراداکریں گے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -